Ailgarh Urdu Club quaterly Urdu MagazineDeedahwar

 ٹوبہ ٹیک سنگھ

                          سعادت حسن منٹو

جب بٹوارے کے دو تین سال بعد پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوں کو خیال آیا کہ اخلاقی قیدیوں کی طرح پاگلوں کا بھی تبادلہ ہونا چاہئے۔یعنی جو مسلمان پاگل ہندوستان کے پاگل خانوں میں ہیں انھیں پاکستان پہنچا دیا جائے اور جو ہندو اور سکھ پاکستان کے پاگل خانوں میں ہیں انھیں ہندوستان کے حوالے کر دیا جائے۔
معلوم نہیں یہ بات معقول تھی یا غیر معقول۔بہر حال دانشمندوں کے فیصلے کے مطابق اِدھر اُدھر اونچی سطح کی کانفرنسیں ہوئیں اور بالآخر ایک دن پاگلوں کے تبادلے کے لئے مقررہو گیا۔ اچھی طرح چھان بین کی گئی۔وہ مسلمان پاگل جن کے لواحقین ہندوستان ہی میں تھے وہیں رہنے دئے گئے تھے،باقی جو تھے ان کو سرحد پر رونی کر دیا گیا۔۔یہاں پاکستان میں چونکہ قریب قریب تمام ہندو سکھ جا چکے تھے۔اس لئے کسی کو رکھنے کھانے کا سوال ہی نہ پیدا ہوا۔ جتنے ہندو سکھ پاگل تھے سب کے سب پولیس کی حفاظت میں سرحد پر پہنچا دئے گئے۔
اِدھر کا معلوم نہیں،لیکن ادھر لاہور کے پاگل خانے میں جب اس تبادلے کی خبر پہنچی تو بڑی دل چسپ چہ مہ گوئیاں ہونے لگیں ایک مسلمان پاگل جو بارہ برس سے ہر روز باقاعد گی کے ساتھ” زمیندار“ پڑھتا تھا اس سے جب اس کے ایک دوست نے پوچھا۔ ”مولبی ساب یہ پاکستان کیا ہوتا ہے؟“تو اس نے بڑے غور و فکر کے بعد جواب دیا۔”ہندوستان میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں استرے بنتے ہیں“۔
یہ جواب سن کر اس کا دوست مطمئن ہوگیا۔
اسی طرح ایک اور سکھ پاگل نے ایک دوسرے سکھ پاگل سے پوچھا۔”سردار جی ہمیں ہندوستان کیوں بھیجا جارہا ہے۔ہمیں تو وہاں کی بولی نہیں آتی۔
دوسرا مسکرادیا۔”مجھے تو ہندوستوڑوں کی بولی آتی ہے۔ ہندوستانی بڑے شیطانی آکڑ آکڑ پھرتے ہیں۔
ایک دن نہاتے نہاتے ایک مسلمان پاگل نے”پاکستان زندہ باد کا نعرہ اس زور سے بلند کیا کہ فرش پر پھسل کر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔
بعض پاگل ایسے بھی تھے جو پاگل نہیں تھے۔ان میں اکثریت ایسے قاتلوں کی تھی جن کے رشتہ داروں نے افسروں کو دے دلا کر پاگل خانے بھیجوا دیا تھا کہ پھانسی کے پھندے سے بچ جائیں۔یہ کچھ کچھ سمجھتے تھے کہ ہندوستان کیوں تقسیم ہوا ہے اور یہ پاکستان کیا ہے۔لیکن صحیح واقعات سے یہ بھی بے خبر تھے۔اخباروں سے کچھ پتا نہیں چلتا تھا اور پہرے دار سپاہی اَن پڑھ اور جاہل تھے۔ان کی گفتگو سے بھی وہ کوئی نتیجہ برآمد نہیں کرسکتے تھے۔ان کو صرف اتنا معلوم تھا کہ ایک آدمی محمد علی جناح ہے جس کو قائد اعظم کہتے ہیں۔ اس نے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ملک بنایا ہے جس کا نام پاکستان ہے۔یہ کہاں ہے؟اس کا محلِ وقوع کیا ہے۔اس کے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ پاگل خانے میں

 


                 Mhsin Naquvi Science and Society page3                                         

his site is best viewed by Internet Explorer IE Explorer
This site is © Copyright Aligarh Urdu Club, All Rights Reserved.
Kiteboarding Lessons
KL
Aligarh Urdu Club




Aligarh Urdu Club


   Sorry, your browser doesn't support Java(tm)٫
or Enable Java Applet for your browser.Download Java from Java.com


Please Download and Install Urdu   Fonts from HERE, if you have problems reading our website.



 









        
Click here to join Aligarh_Urdu_Club
  Click to join AUC