جلوہ زار
توفیقؔ احمد فیض آبادی(مرحوم)
اﷲ تبارک وتعا لہ اور محمد
رسول ﷲ
ﷺ
کی محبت جذبہ عشق جس کے دل میں
ہو اور وہ شخص صرف اﷲ اور اسکے
رسولﷺ
کا ہوجاتا ہے۔وہ اپنے اندر ونی جذبات اور
احساسات کو الفاظ میں ڈھال دیتا ہے۔ حالانکہ یہ
ہر ایک کے بس کا کام نہیں،ہاں وہ جیسے توفیق
دے۔ تو فیقؔ فیض آبادی صاحب کاعشق ِ رسول
ﷲﷺ
کچھ ایساتھا کہ آپ نے اس جذبہ کو الفاظ کے قالب میں
ڈھال کر نعت ِ کلام کو وسیلہ بنایا۔ یعنی الفاظ کو اس
طرح پرّو دیا ہے کہ پڑھ کر احسا س ہوتا ہے کہ
توفیقؔ
صاحب
رسول ﷲﷺ
سے کس درجہ کی محبت کرتے تھے۔ آج وہ موجود نہیں ہے
اور ان کا کلام اسی طرح کاغذپرموجود ہے
۔
توفیق
ؔصاحب کی اہلیہ اُمِ کلثوم صاحبہ کی خواہش ہے
کہ ان کا کلام لوگوں تک پہنچے ان کی بیٹی،عذرا
توفیق،نے جب یہ مسودہ مجھے دیکھا یا تو سچ مانیے پڑھ
کر الفاظوں میں کھوگئی ۔آمدرسول ،پر ان کا کلام بہت
ہی خوبصورت ہے دل میں اترجاتا ہے ۔مدینہ آنکھوں کے
سامنے آجاتا ہے۔
میں صبوہی مشکور (اکتوبر
۶۲/۲۰۰۷
کو میری شادی توفیقؔ صاحب کے بیٹے انجم توفیق سے ہوئی
اور اب میں
سنگاپور میں مقیم ہوں)ابو یعنی توفیق ؔ صاحب کی
پیدائش
۳۱دسمبر
۱۹۱۹ء
کو فیض آباد میں ہوئی۔ والد کانام ممتاز علی تھا۔سید
حسین احمد مدنی مرحوم
کے خاندان سے
ہیں۔ننھیال دیوبند کا ہے۔تعلیم برمہ”رنگون“ میں
ہوئی۔اور وہیں پچھلے سال
ان کا انتقال ہوا۔