بڑا شاعر چھوٹا
آدمی
جاوید دانش
|
کردار۔ |
۴۹ سالہ مشہور شاعر |
| سحر
بجنوری۔ |
۴۰ سالہ شاعر، احمر کا
دوست |
| نثار
چودھری۔ |
۳۵ سالہ غیر معروف شاعر،
احمر کا شاگرد |
| بیگم کرنل
بشیر۔ |
۳۸
سالہ خاتون،احمر کی کالج کے زمانہ کی محبوبہ |
| زارا
زیدی۔ |
۳۵ سالہ لڑکی،احمر کی
مدح |
| پریس
رپورٹر عسکری۔ |
انڈین اکسپریس اخبار کا
نمائندہ |
| ٹی وی
اینکر مین طاہر۔ |
تھرڈ ورلڈ ویثرن ٹی وی کا
نمائندہ |
| نفیس
حسین۔ |
مشاعرہ کنوینر |
| ارمان
خان۔ |
رائٹ وِنگ رائٹرز گلڈ کا
سکریٹری |
| رنجیت
سنگھ۔ |
ہوٹل پیراڈائز کا منیجر |
سین
-------
شہر ٹورانٹو میں ہوٹل
پیراڈائز
--------
دوپہر تین بجے میں نثار سوئیٹ نمبر۵۰۱
میں اپنے
استاداحمر کی چیزیں اور کپڑے قرینے سے رکھ رہا
ہے۔
فون کی گھنٹی بجتی ہے․․․․․․․․․․․․․․․․․․
نثار
(فون اٹھا کر)ہیلو جی---- احمر صاحب وہ تو کہیں باہر
گئے ہیں---پتہ نہیں کب آئیں گے
-----
اچھا ایک منٹ-----(کاغذ اٹھا کر لکھتا ہے) جی کیا نام
بتایا----مس زیدی ٹھیک ہے
جی میں یاد سے بتا دوں گا---اچھا ،شکریہ!(فون رکھ
دیتا ہے) ہونہہ--اس شہر کی بچیاں کچھ زیادہ ہی عاشق
مزاج ہیں۔ویسے اپنا استاد بھی مقدر کا سکندر
ہے!
(احمرؔ اور سحرؔ ہنستے ہوئے کمرے میں داخل ہوتے
ہیں۔ان لوگوں نے کئی شاپنگ بیگ ہاتھوں میں سنبھال
رکھے ہیں)
نثار
(مسکراتے ہوئے) خوش آمدید--- خوش آمدید----کیا پورا
ٹورانٹو خرید لائے استاد--آپ لوگوں نے تو پورا دن لگا
دیا!
احمر
ہاں میاں تھوڑی شاپنگ میں مصروف رہا تمہاری بھابی جان
کی لمبی فہرست ساتھ آئی ہے(بیٹھتا ہے)تھک گیا
یار---اب پیدل چلا نہیں جاتا---بیٹھو سحرؔ---اور نثار
کیا ہوتا رہا دن بھر؟ کوئی فون تو نہیں آیا
تھا؟
نثار
فون تو بے پناہ آئے-----پہلے ایک شعر آپ کی نذر کرنا
چاہوں گا صبح سے موزوں کر رہا تھا
عرض کیا ہے----سنئے سحرؔ صاحب!
سحر
(سنبھلتے ہوئے)جی عطا ہو!
نثار
(گلا صاف کرتے ہوئے)
خدا کرے کہ تیری ساری زندگی احمرؔ
خیال خاطر احباب میں گزر جائے!
سحر
(مسکراتے ہوئے) اچھا ہے----!
احمر
واہ !(نثار جھک کر آداب کرتا ہے)