Built with Wordpress Impact Page Builder

Impact Page Builder for WordPress
Click here to visit Impact Page Builder.

خصوصی تبصرہ

اس وقت دیدہ ور کے دو تازہ شمارے یعنی اکتوبر تا دسمبر ۲۰۱۱ اور جنوری تا  مارچ ۲۰۱۲ میرے سامنے ہیں جو مجھے ایک ساتھ  موصول ہوئے۔ دیدہ ور کا نیا  انداز اور گٹ اپ بہت عمدہ ہے۔ ان دونوں شماروں میں مضامین کا تنوع اور  معیار دونوں ہی قابل تعریف ہیں۔ ان شماروں پر رضیہ بی بی اور صہیب صاحب نے  خوب ہی محنت کی ہے  اور یقینا! اب یہ ایک قیمتی اور معیاری ادبی   مجلے کی  صورت میں سامنے آیا ہے جس کی پذیرائی ہونی چاہئے۔ اردو جتنی خوبصورت ہےاتنی ہی بد قسمت زبان بھی ہے کہ اسے  ہم جیسے قاری ملے ہیں جو صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلا لیتے ہیں اور زبان کے لئے جیب میں  ہاتھ ڈالنے سے گھبراتے ہیں ورنہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ ایسا اچھا رسالہ دس  پندرہ ہزار نہ چھپ سکتا یا بازاروں میں نہ خریدا جاسکتا۔ اردو اپنی اس بد  قسمتی کے سبب اپنے حقیقی چاہنے والوں سے قربانی طلب کرتی ہے جو اس رسالے کے مدیران دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کو اور کچھ ملے نہ ملے تاریخ میں نام تو رہ  جائے گا۔ یہ بھی کیا کم ہے۔

سلمان غازی

بمبٔی ۔ ہندوستان

 عالمی سھارا ۔ ۲۵ فروری ۲۰۱۲

sahara 1001 خصوصی تبصرہ Urdu magazine Deedahwar sahara 1002 خصوصی تبصرہ Urdu magazine Deedahwar

 

lg share en خصوصی تبصرہ Urdu magazine Deedahwar
Copyright © 2012 دیدہ ور - All Rights Reserved

Locations of visitors to this page

Opinions expressed by authors in Deedahwar ™ Magazine and/or at Aligarh Urdu Club are those of authors, not of Aligarh Urdu Club, Deedahwar ™, its organizers and editors.

Total Vistors since October 2007
Copyright by Deedahwar; Web Design & WCMS by Suhaib Siddiqi